سفرحج سیر و تفریح نہیں بلکہ حب الٰہی کا مظہر ہے۔ حج کی فرضیت قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ حج دین اسلام کا وہ عظیم رکن ہے جس کے ہر پہلو سے عشق خداوندی کا اظہار ہوتا ہے۔ میاں رضوان منظور

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر ضلعی رہنماء سابق کونسلر یونین کونسل اور معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت میاں رضوان منظور نے حج کے سلسلہ میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفرحج سیر و تفریح نہیں بلکہ حب الٰہی کا مظہر ہے۔ حج کی فرضیت قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ حج دین اسلام کا وہ عظیم رکن ہے جس کے ہر پہلو سے عشق خداوندی کا اظہار ہوتا ہے۔ اگر کسی مسلمان پر حج فرض ہو جائے تواس کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ حجاج کرام سفر حج کے دوران حکومتی ہدایات کی پاسداری کریں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے جانے والے عازمین سفر سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کریں۔ اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں تو وہ ادا کریں۔ حج کے سفر سے پہلے خوب اہتمام سے کسی معتبر عالم دین سے حج کے مسائل سیکھیں۔ سفر حج کے دوران ہر طرح کے معاصی سے اجتناب کریں۔ لڑائی جھگڑا، فحش گوئی اور فضول بازار میں گھومنے پھرنے اور وقت ضائع کرنے سے احتراز کریں۔ حج کے فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ سنن و مستحبات کا خیال رکھےں۔ احرام کی حالت میں ممنوع کردہ چیزوں سے بچیں، حج کی ریاکاری اور نمود و نمائش سے دور رہیں۔