إنا لله وإنا إليه راجعون
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت ملک سلیم تیمور آئل والے انتقال کر گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)رحمان پورہ گئوشالہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت ملک سلیم تیمور آئل والے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم، ملک ندیم، ملک اسامہ، ملک عمیر، ملک تیمور، ملک تصور، اور ملک محسن کے والد محترم تھے۔ملک سلیم تیمور مرحوم ایک ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے نہ صرف کاروباری میدان میں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ سیاسی و سماجی خدمات کے ذریعے بھی عوام میں گہرا اثر چھوڑا۔ ان کی وفات سے علاقہ ایک مخلص، دیانتدار اور بااثر شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپر دو بجے گئوشالہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی تمام عزیز و اقارب، دوست احباب، اور علاقے کے مکینوں سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔













