حق گوئی کا استعارہ: سینئر صحافی، کالم نگار اور گروپ امجد خان ڈھول پریس کلب احمد پور سیال ڈسٹرکٹ رپورٹر میٹرو ون کی صحافتی خدمات”

تحریر۔۔۔اظہر 🌙 چاند

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، جو نہ صرف سچائی کو سامنے لانے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ معاشرے کے مظلوم اور بے آواز طبقے کی آواز بھی بنتا ہے۔ ایسے ہی باوقار اور دیانتدار صحافیوں میں ایک روشن نام سینئر صحافی، کالم نگار، اور گروپ لیڈر امجد خان ڈھول پریس کلب احمد پورسیال کا ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنی تحریروں کے ذریعے سچ کو اجاگر کیا بلکہ عملی میدان میں بھی ایک باوقار، اصول پسند، بے باک اور نڈر صحافی کا کردار ادا کیا۔

ان کی شخصیت ہمہ جہت خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ وہ نرم گفتار، خوش اخلاق اور انتہائی بردبار انسان ہیں۔ ان کی گفتگو میں وقار اور علم کی گہرائی جھلکتی ہے۔ صحافتی میدان میں انہوں نے جس ہمت، محنت اور لگن سے کام کیا، وہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ تحقیق، توازن اور غیر جانب داری کو اپنی صحافت کا بنیادی اصول بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے حلقہ احباب اور صحافتی برادری میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ وہ صحافی برادری کے اندر اتحاد، یکجہتی اور پیشہ ورانہ مہارت کے داعی ہیں۔ ان کی قیادت میں پریس کلب احمد پور سیال ایک فعال، متحرک اور باوقار ادارہ بن چکا ہے، جس نے علاقائی سطح پر سچائی کی علمبرداری میں نمایاں کردار ادا کیا ، ۔