گڑھ_مہاراجہ : ستھرا پنجاب کے صفائی عملے کو عید پر بہترین ورک کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نقد انعام، مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور یاسین برادرز کا خراجِ تحسین
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)تفصیلات کےمطابق صاف ستھرا پنجاب کے صفائی عملے کو عیدالاضحٰی پر بہترین ورک کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نقد انعام دینے کی تقریب احمدپورسیال میں منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر نے بتایا کہ عیدالاضحی کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی عملے کے منتخب ورکرز کو 10،000 روپے فی کس بطور انعام دیا گیا۔ امیدوار برائے قومی اسمبلی اور سینیئر صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب قائدعوام صاحبزادہ حضرت مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صفائی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا، کہا کہ ایسے ورکرز قابلِ فخر ہیں جو عوامی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ان کی حوصلہ فزائی قابل ستائش عمل ہے مزید کہا کہ ان کا یہ عملی قدم نہ صرف محنتی ملازمین کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ ایک صاف اور ترقی یافتہ پنجاب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے صفائی عملے کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/روزنامہ اوصاف/ملتان ویلی/ جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ












