فرض شناسی کا درخشاں چہرہ۔۔۔۔ ڈی ایس پی چوہدری مجید گجر

تحریر: محمد زاہد مجید انور

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سرزمین ایک بار پھر ایک فرض شناس، دیانتدار اور باکردار پولیس آفیسر سے روشن ہو چکی ہے۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی چوہدری مجید گجر نے قانون کی عملداری، جرائم کے خلاف جنگ اور عوامی تحفظ کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز تھا۔ڈی ایس پی چوہدری مجید گجر نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، چوروں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل مؤثر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ اقدامات محض رسمی کارروائیاں نہیں بلکہ عملی ثبوت ہیں کہ اب قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔چوہدری مجید گجر نہایت شرافت پسند، حلیم الطبع اور اعلیٰ اخلاق کے حامل آفیسر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے طرزِ عمل میں نرمی ہے لیکن قانون شکنی کے معاملے میں سختی، ان کی شخصیت کا یہی توازن انہیں دیگر افسران سے ممتاز کرتا ہے۔ ان کی دیانتداری، سچائی اور انصاف پسندی ہی وہ خوبیاں ہیں جنہوں نے انہیں عوامی اعتماد کا مرکز بنا دیا ہے۔ان کی تعیناتی پر عوامی، سماجی، تاجر اور صحافتی حلقوں نے کھلے دل سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے یہ دعا کی جا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈی ایس پی چوہدری مجید گجر کو صحت و تندرستی والی طویل زندگی عطا فرمائے، ان کے رتبے بلند کرے اور انہیں ہر میدان میں کامیابی سے نوازے۔ آمین ثم آمین۔آج جب ملک کو دیانتدار، باہمت اور عوام دوست افسران کی اشد ضرورت ہے، تو چوہدری مجید گجر جیسے آفیسرز امید کی کرن ثابت ہو رہے ہیں۔ ان کی موجودگی محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ اور عوام کے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بن رہی ہے۔ عوام کی طرف سے ناصرف ان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے بلکہ یہ اُمید بھی کی جا رہی ہے کہ وہ جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔ڈی ایس پی چوہدری مجید گجر کا عزم، ان کی نیت اور ان کی محنت ان شاء اللہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ایک پرامن اور محفوظ ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔