تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سعید احمد سعیدی کو نائب صدر ویسٹ پنجاب ریجن مقرر کیے جانے پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد زاہد مجید انور سے)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے دیرینہ و نظریاتی رہنما چوہدری سعید احمد سعیدی کو پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب ریجن کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پارٹی کارکنان، معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے ان کے دفتر پہنچ کر پھولوں کے ہار پہنائے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر چوہدری سعید احمد سعیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے، ان شاء اللہ میں اسے کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے، کارکنوں کو متحرک اور منظم کرنے، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنا میری ترجیح ہو گی۔چوہدری سعیدی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ویسٹ پنجاب ریجن میں پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی کو اتحاد، نظم و ضبط، اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے اور وہ ہر قدم پر پارٹی چیئرمین کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اہلِ علاقہ نے اس تقرری کو تحریک انصاف کی قیادت کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری سعید احمد سعیدی ایک عوامی اور مخلص رہنما ہیں جو ہمیشہ کارکنوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں۔ان کی اس تعیناتی کو نہ صرف پارٹی حلقوں بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ویسٹ پنجاب کے کارکنان میں نئی روح پھونکنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تقرری اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قیادت اپنے باصلاحیت، نظریاتی اور وفادار رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ کر تنظیمی سطح پر مضبوط بنیادیں رکھ رہی ہے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سعید احمد سعیدی کو نائب صدر ویسٹ پنجاب ریجن مقرر کیے جانے پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر
233









