فریاد حسین چیمہ — ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا قابل فخر انسپکٹر

تحریر ۔ زاہد مجید انور

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سرزمین نہ صرف زرخیز ہے بلکہ یہاں ایسے بہادر، ایماندار، محنتی اور فرض شناس افسران بھی پیدا ہوتے ہیں جن پر پورا ضلع فخر کرتا ہے۔ انہی قابلِ فخر شخصیات میں ایک روشن نام انسپکٹر سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری فریاد حسین چیمہ کا ہے، جو اپنی دبنگ شخصیت، جرأت مندانہ اقدامات اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی کی وجہ سے نہ صرف عوام میں مقبول ہیں بلکہ اعلیٰ افسران کی گڈ بک میں بھی شامل ہیں۔آپ کو “ماسٹر آف کرائم فائٹنگ” کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اپنی بے مثال صلاحیتوں اور نڈر قیادت کی بدولت آپ کو سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کا انسپکٹر تعینات کیا گیا۔ چارج سنبھالتے ہی آپ نے رجانہ کے جنگلات میں دہشت کی علامت بنے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی کی، جس میں کئی بدنام زمانہ مجرم اپنے انجام کو پہنچے۔ یہ کارنامہ آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور خلوص نیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہی نہیں، آپ نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف تھانوں میں انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے جرائم کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات ایک کر دینا آپ کی پہچان بن چکی ہے۔ آپ کا یہی جذبہ اور خدمتِ خلق کا جذبہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عبادت نثار جیسے باوقار افسر کی گڈ بک میں آپ کو شامل کرتا ہے۔جب آپ نے سی سی ڈی کے انسپکٹر کا عہدہ سنبھالا، تو ضلع بھر کے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ہر طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوا اور سوشل میڈیا سے لے کر عوامی محفلوں تک آپ کے ذکرِ خیر کی گونج سنائی دی۔ عوام کو ایک ایسا نڈر، ایماندار اور باصلاحیت افسر ملا، جس نے اپنی فرض شناسی سے پولیس کا وقار بلند کیا۔۔ انہوں نے CCD کی ذمہ داری سنبھالتے ہی نگہبانوں کی طرح کام کرتے ہوئے رجانہ جنگل میں خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سنگین ملزم مارا گیا،نمایاں کامیاب کارروائیاں پچھلے ماہ CCD کی زیر نگرانی ایک پولیس مقابلے میں جو واقعہ پیش آیا، اس میں خطرناک ڈاکو غلام قادر مارا گیا—جو متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا ۔

رپورٹوں کے مطابق، انہوں نے CCD اور CIA اسٹاف کی ٹیموں کے ساتھ مل کر اب تک چھ گینگ پکڑے اور ۹ انتہائی مطلوب A‑کیٹگری ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جبکہ چار مقابلوں میں ۶ خطرناک ڈاکو مارے جاچکے ہیں اسی ماہ CCD پولیس مقابلے میں پہلی بار مقدمہ درج ہوا—انسپکٹر فریاد حسین چیمہ نے مدعیت کی؛ اس کیس میں ملزم بلال اعجاز مارا گیا، جو ۵۰ سے زائد مقدمات میں ملوث تھا دیگر خدمات پہلے بھی وہ سی آئی اے ٹیم کے انچارج رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا (جیسے 22 موٹر سائیکل چور پکڑے گئے)عوامی تاثر اور ضلعی ردعمل سی سی ڈی انسپکٹر بننے کے بعد عوام میں خوشی لہر دوڑ گئی، اور ہر طرف سے ان کے حوصلہ افزائی کے پیغامات موصول ہوئے۔عدالتی طور پر واضح اقدامات اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کو بے دریغ گرفتار کرنے نے پولیس شعبے کا وقار اور عوام کا اعتماد بحال کیا۔فریاد حسین چیمہ کی خود اعتمادی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمات نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امن و امان کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ہے۔ اللہ انہیں سلامت رکھے اور ان کی خدمات کو مزید آگے بڑھائے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے، آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ آپ اسی جذبے اور ولولے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

آمین ثم آمین