مہر محمد اسلم سمراء عوامی خدمت اور سیاسی استقامت کی پہچان

تحریر
یامین مغل 03006769018

مہر محمد اسلم سمراء نے 2000 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بطور کارکن شمولیت اختیار کی۔ ابتدا ہی سے ان کی سیاست کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور مسلم لیگ (ن) کو فعال و مضبوط بنانا تھا۔ ان کی لگن اور انتھک محنت نے جماعت میں انہیں ایک نمایاں حیثیت دلائی۔

2002 کے بعد ہونے والے تمام عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں مہر محمد اسلم سمراء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انتخابی مہمات میں ان کی حکمتِ عملی، کارکنوں کو منظم کرنے کی صلاحیت اور عوام سے قریبی رابطے نے مسلم لیگ (ن) کو ہر فورم پر متحرک رکھا۔ وہ ہر الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اپنے قائد میاں محمدنوزشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا۔ اور پارٹی پالسی عملی جامع پہنایا ۔جلا وطنی کے بعد جب میاں ممد نواز شریف پاکستان آئے تو لیہ سے ہزاروں کارکنوں کو ساتھ لیر اپنے قائدکا شاندار استقبال کیا

2018 کے عام انتخابات میں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم نہ ہو سکی، تو مہر محمد اسلم سمراء نے اپوزیشن کے دور میں بھی جماعتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو حوصلہ دیا، عوامی رابطہ مہم جاری رکھی اور ن لیگ کے پیغام کو ہر سطح پر زندہ رکھا۔

اسی دور میں ان پر سیاسی انتقام کے طور پر کئی ناجائز مقدمات بھی قائم کیے گئے۔ مگر انہوں نے تمام تر مشکلات اور دباؤ کے باوجود اپنی جماعت سے بے وفائی نہیں کی اور ڈٹ کر پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کا یہ کردار ان کی استقامت اور وفاداری کی روشن مثال ہے۔

ان کی انہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2020 میں جماعت کی قیادت نے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ضلعی صدر نامزد کیا۔ اس منصب پر فائز ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کے ووٹ بینک کو بڑھانے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔ کارکنوں کو یکجا کرنے اور عوامی اعتماد حاصل کرنے کے لیے انہوں نے متعدد کامیاب مہمات چلائیں، جس کے نتیجے میں ضلع میں نون لیگ کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی۔ 2023 کے عام انخابات میں ضلع بھر کے لیگی امیدوارں کو 2018 کے عام انخابات کی نسبت ہزاروں ووٹ زیادہ ملے اسمیں مہر اسلم سمرا کی ڈور ٹو ڈور کیمپین اور دن رات کی انتھک محنت شامل تھی

مہر محمد اسلم سمراء نہ صرف ایک سیاسی رہنما ہیں بلکہ سماجی اور فلاحی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے آواز بلند کی۔ مستحق خاندانوں کی مالی معاونت، یتیم بچوں کی کفالت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی عملی کاوشیں عوام میں مقبولیت کا باعث بنی ہیں۔ وہ ہر خوشی اور دکھ میں عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک حقیقی عوامی رہنما سمجھا جاتا ہے۔

مہر محمد اسلم سمراء کی سیاسی و سماجی زندگی اس بات کی عکاس ہے کہ اگر نیت خالص، مقصد عوامی خدمت اور جذبہ پختہ ہو تو ایک عام کارکن بھی قیادت کے اعلیٰ منصب تک پہنچ سکتا ہے۔ وہ آج بھی اپنی جماعت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ضلع کی عوامی آواز کو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے بلند کر رہے ہیں۔