گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام بچوں اوربچیوں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد۔جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئےاور مقابلے میں حصہ لینے والے ہر طالب علم کو قرآن بمعہ ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا گیا
میانوالی(اللہ نوازخان)گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام بچوں اوربچیوں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد۔جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئےاور مقابلے میں حصہ لینے والے ہر طالب علم کو قرآن بمعہ ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ کمر مشانی میں 17اگست بروزاتوار،گل بانو ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چھوٹے بچے اور بچیوں کے درمیان ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا،جس میں متفرق علاقہ جات کےطلباء و طالبات نےشرکت کی۔چھوٹے مقررین نےبہترین تقاریر کیں،جس سے حاضرین بہت ہی خوش ہوئے۔چھوٹے مقررین نےقران مجید،امت کی بقا اور سائنس کی اہمیت پرسیر حاصل تقاریر کیں۔واضح رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔اس مقابلہ کے مہمان خصوصی آل ویلفیر ایسوسی ایشن میانوالی کے ضلعی ڈپٹی کوارڈینیٹر وہ ضلع امن کمیٹی کے صدر منظوراحمدخان نتن خیل صاحب تھے۔اس کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں پپلاں سےآئےمہمان امیر خان صاحب،خالد جاوید خان صاحب سوانس،منور امیر خان تری خیل،عیسی خیل سے الفلاح یوتھ کے صدرظاہر محمود صاحب،خدوزئی سے احساس ویلیفئیر سوسائٹی کے محمد کاشف صاحب،ونجاری سے قاری محمد صدیق عمر خیلوی صاحب،سینیئر صحافی وسیکرٹری میڈیا افیئر گلبانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاوید دانش صاحب،جوائنٹ سیکرٹری عاصمہ نجیب صاحبہ،ڈائریکٹر فاؤنڈیشن روبی رفیع صاحبہ،پی ٹی آئی یوتھ عیسےخیل کے صدر محمد فاروق خان صاحب اور عسکری سکول سسٹم کے بانی اور ڈائریکٹر محمد عابد خان صاحب تھے۔پہلی پوزیشن عسکری سکول سسٹم کی ہونہار بچی ایمان فاطمہ نےحاصل کی۔دوسری پوزیشن جناح پبلک ہائی سکول کمرمشانی کے طالب علم محمد سکندر علی،تیسری پوزیشن مدرسہ فیضان مدینہ ونجاری کےطالب علم محمد تابش اور چوتھی پوزیشن بھی مدرسہ فیضان مدینہ ونجاری کےطالب علم محمدمجتبی خان نے حاصل کی۔بچوں نےزبردست تیاری کی ہوئی تھی اور اپنی تقاریر سےماحول کو خوشگوار کیے رکھا۔مقابلےمیں حصہ لینے والےہر طالب علم کوترجمے والےقرآن کریم کا تحفہ پیش کیا گیااور جیتنے والوں کو نقد انعامات بھی دیے گئے۔اس موقع پر بانی فاؤنڈیشن طارق ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم امت کی بقا اور امت کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن اور سائنس امت کی بقا اور ترقی کے لیے ضروری ہیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ اللہ کی مخلوق کو خالق کےآئین سے جوڑا جائے۔مسلمانوں کی پسماندگی کی وجہ یہی ہے کہ وہ دین سے دور ہو رہے ہیں،کوشش ہے کہ مسلمانوں کو دین سے وابستہ کیا جائے۔اللہ سے رشتہ جوڑ کر ہم دین ودنیا میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نےمقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء کے بارے میں امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل کےقوم کے معمار بنیں گے۔طارق ظفر اللہ خان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے تاکہ بچوں اور بڑوں کو دین کی طرف رغبت حاصل ہو۔آخر میں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے بھی گلبانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کو اس عظیم الشان پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیاجا رہا ہے۔












