ہمیں آگے بڑھنا ہے اور احمد پور سیال کا سیلاب
تحریر علی امجد چوہدری
مہر مظہر دوانہ سمندوانہ یونین کونسل کے سابق نائب ناظم ہیں انتہائی زیرک شخصیت ہیں جیسے ہی مرالہ پر سیلاب کی خبر پہنچی میں ٹیم کے ہمراہ بہلول والا پہنچا وہاں مہر مظہر دوانہ سے ملاقات ہوئی دریا کٹاؤ کر چکا تھا عوامی بند دریا میں بہہ چکا تھا میرے استفسار پر مہر صاحب نے کہا کہ وہ آج ہی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر سے اس بند کے حوالے سے ملاقات کریں گے میں اگلے روز اس جگہ پہنچا تو بند کی تعمیر کے لیئے سرکاری مشینری پہنچ چکی تھی میں نے مہر مظہر دوانہ سے استفسار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر صاحب کا رسپانس کیسا تھا ان کا جواب تھا کہ میری توقع سے بھی تیز ریسپانس دیا اسسٹنٹ کمشنر نے فوری مشینری کا انتظام کیا اور بند پر کام شروع ہو گیا تحصیلدار احمد پور سیال چوہدری سعید گھمن یہاں باقاعدگی سے دورے کرتے رہے سیلاب کے پہلے ریلے سے قبل یہ بند مکمل ہو چکا تھا پھر اس بند نے پہلے ریلے کا بہادری سے سامنا بھی کیا خدا نخواستہ یہ بند ریلے کی ابتداء میں ٹوٹ جاتا تو دریا اس طرف رخ کر لیتا اور شاید سیلاب بنگلہ یاسمین کنڈل کھوکھراں پیر عبد الرحمٰن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیتا یہ بند اس وقت ٹوٹا جب تقریبا ساٹھ فیصد ریلہ گزر چکا تھا اب یہاں پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار احمد پور سیال پر سوالات اس لیئے نہیں اٹھائے جا سکتے کہ کوئی بھی سرکاری بند نہیں ٹوٹا اور ان کے پاس جتنے وسائل تھے انہوں نے تیز ترین رسپانس میں کمی کسر نہیں چھوڑی اس کا اعتراف مہر مظہر دوانہ نے بھی کیا تاہم سب سے بڑی کمی سپر کی تھی اس کے لیئے پورا سمندوانہ چیختا رہا ہم بھی چیخے رانا جہانزیب علی خان بھی چیخے مہر اظہر مہر مظہر بھی چیخے یہ سپر اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے نہیں بنوانا تھا یہ ماضی کے تمام منتخب عوامی نمائندوں کی زمہ داری تھی یہ بند دادل کی طرح سرکاری بھی بن سکتا تھا مگر مبینہ طور پر مقامی افراد کی طرف سے مٹی نہیں دی گئی عوامل بہت سارے ہیں عوام کی موجودہ مشکلات کے مگر یہاں ہمیں بہادرانہ فیصلے کرنے ہونگے قربانی دینی ہوگی مٹی کی ماضی کی تمام سیاسی وفاداریاں بھلا کر اس شخص کا انتخاب کرنا ہوگا جو سمندوانہ سجاول کو نظر انداز نہ کرے یہاں سب سے پہلے سپر اور بند بنوائے یہ اس لیئے کہہ رہا ہوں کہ ابھی آپ صرف ریسکیو آپریشن پر نظریں لگائے ہوئے ہیں جب پانی خشک ہوگا آپ سیلاب زدہ علاقے میں جائیں گے تو آپ کے آنسو تھمنے کا نام نہیں لیں گے جس طرح کی تباہی کے مناظر وہاں دیکھنے کو ملیں گے
ہمیں اب ماضی سے سبق سیکھنا ہے اور آگے کو بڑھنا ہے تاکہ آئندہ اس مصیبت سے کوئی ایک بھی دوچار نہ ہو
علی امجد چوہدری






