قیصر مہدی (پٹواری) کی دیانتداری عوام کیلئے مثال بن گئی

احمد پور سیال (سٹارنیوز)تحصیل احمد پور سیال کے قابلِ فخر سرکاری اہلکار قیصر مہدی (پٹواری) ہمیشہ میرٹ اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائے رکھتے ہیں۔ مقامی عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قیصر مہدی نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کبھی کرپشن یا اقربا پروری کا سہارا نہیں لیا۔ ان کے دفتری معاملات شفاف اور اصولوں کے مطابق نمٹائے جاتے ہیں جس کی بدولت وہ ایک ایماندار اور فرض شناس سرکاری ملازم کے طور پر جانے جاتے ہیں عوامی نمائندوں اور شہریوں نے قیصر عباس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فرض شناس اور دیانتدار اہلکار ہی محکمے کی نیک نامی اور عوام کے اعتماد کا سبب بنتے ہیں

محمد عرفان ہرپل
صدر پریس کلب احمد پور سیال