سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پیش پیش ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا محنتی پٹواری محمد عمر بٹ
تحریر : حبیب منظر
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع جھنگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا نشانہ بننے والے متاثرین کی بحالی کیلئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی سربراہی میں فلڈ ریلیف کیمپس خیمہ بستیاں آباد کی گئی ہیں
جہاں پر متاثرین کو تین وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹرز و ادویات موجود ہیں
جانوروں کے چارے ونڈے کا انتظام ہے محکمہ لائیو سٹاک ویٹرنری میڈیسن سمیت دیکھ بھال کے لئے موجود ہے
تحصیل احمدپورسیال میں اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کی زیر نگرانی سیلاب میں پھنسے شہریوں کو دن رات ریسکیو کا عمل جاری ہے
احمدپورسیال کے ایسے زیر آب دیہات و مواضعات جہاں پر راشن پانی ریسکیو کی امداد کیلئے کوئی نہ پہنچ سکا
میڈیا اطلاعات پر
جب یہ خبر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کے نوٹس میں آئی تو انہوں نے فوری طور پر اس مقصد کیلئے علاقے کے نوجوان پٹواری محمد عمر بٹ کا انتخاب کرتے ہوئے یہ اہم زمہ داری سونپی
کہ
جلد از جلد ان سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا جائے جو اب بھی سیلابی پانی میں گھرے ہوئے ہیں
ان سیلاب زدگان تک کھانا صاف پانی بچوں کا دودھ پہنچایا جائے جو ہر طرف سے خشکی سے کٹ چکے ہیں
ان مویشیوں کا خیال رکھا جائے جنہیں ابھی تک چارہ دستیاب نہیں ہوا
یہ وہ اہم ٹاسک تھا جو اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر نے نوجوان پٹواری محمد عمر بٹ کو تفویض کیا
کمال محنت
مہارت اور
برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عمر بٹ ان دیہاتوں اور موضع جات تک پہنچے جہاں پر راشن ادویات بچوں کے دودھ ، صاف پانی اور جانوروں کے چارے کی اشد ضرورت تھی
اور سب سے ضروری یہ کہ
کئی لوگ ابھی تک بری طرح سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے تھے کہ اگر مزید دیر ہو جاتی تو انسانی زندگیاں خطرات سے دوچار تھیں
صورتحال اتنی گھمبیر تھی کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو زندگی کے چراغ بجھنے کے خدشات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گہرے حصار میں لے رہے تھے
کہ
ان علاقوں میں پٹواری محمد عمر بٹ ریسکیو ٹیم کے ہمراہ فورا پہنچے لوگوں کو ریسکیو کروایا
کھانا پانی دودھ پہنچایا
اور
ایک فرض شناس محنتی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کا اپنے آپکو محنتی سپاہی ثابت کیا
موضع ولی محمد جھنڈیر سے مہر کاظم علی لدھیانہ کی کال آئی کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کی قیادت میں ریسکیو ٹیموں بالخصوص پٹواری محمد عمر بٹ کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہیں
موضع سدھانہ سے زوار صفدر علی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان سنا
جس میں وہ پٹواری محمد عمر بٹ سے اظہارِ تشکر کر رہے ہیں
اور دیگر موضع جات میں بھی محمد عمر بٹ نے اسی
طرح سیلاب متاثرین کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے
اہل علاقہ نا صرف شاباش دے رہا ہے بلکہ اس پر انہیں دل سے دعائیں بھی دے رہا ہے
# حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808








