شکریہ الفلاح بینک شکریہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان شکریہ عمران اسد صاحب
تحریر علی امجد چوہدری
پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان کا تعلق خانوادہ حضرت سلطان العارفین سے ہے یہ پاکستان کے مایہ ناز نیورو سرجن ہیں ورلڈ فیڈریشن آف نیورو کے ایگزیکٹو ممبر ہیں دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں دریائے چناب راوی کے حالیہ سیلاب میں انہوں نے عملی طور پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا بہت ساری جانیں بچانے کے لیئے اپنی زندگی داؤ پر لگا دی ریسکیو آپریشن کے بعد سب سے بڑا امتحان متاثرین کی عارضی آبادکاری تھی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان نے جھنگ میں اس عارضی آبادکاری کے لیئے الفلاح بینک کے عمران اسد خان سے رابطہ کیا یہ ڈاکٹر صاحب کے زاتی دوست بھی ہیں عمران اسد صاحب نے پچاس جدید ترین خیموں پر مشتعمل یہ ٹینٹ ویلیج قائم کرادیا متاثرین اب یہاں گھر کی سی زندگی بسر کر رہے ہیں ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان اور خاتم الانبیاء پراجیکٹ کی طرف سے اس ٹینٹ ویلیج جسے خاتم الانبیاء ٹینٹ ویلیج کا نام دیا گیا ہے میں اپنی تین وقت کا کھانا اور میڈیکل کیمپ جیسی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اگر ملک میں ہر نامور شخص ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان جیسی سوچ اپنا لے اور سیلاب متاثرین کے لیئے ٹینٹ ویلیج جیسا منظم کام شروع کردے تو سیلاب متاثرین کی کافی زیادہ تکالیف کم ہو سکتی ہیں
علی امجد چوہدری








