کراچی میں صحافیوں پر حملہ ناقابل برداشت،ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔انٹرنیشنل تحفظ پاکستان میڈیا کونسل
میانوالی(اللہ نوازخان)کراچی میں صحافیوں پر حملہ ناقابل برداشت،ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔انٹرنیشنل تحفظ پاکستان میڈیا کونسل (ITPMC)
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل تحفظ پاکستان میڈیا کونسل (ITPMC) کے مرکزی صدرحاجی حسین احمد اور جنرل سیکرٹری حمزہ خان مومند نے کراچی، عزیزآباد میں صحافیوں پر ہونے والے حملے کو آزادئ صحافت پرسنگین حملہ قرار دیتے ہوئےشدید مذمت کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں حاجی حاجی حسین احمد نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور”سٹی 55 نیوز پلس”کی ٹیم پر حملہ ایک افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے. انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او عزیزآباد شاہدتاج کی جانب سے مبینہ طور پر گٹکا مافیا کی سرپرستی انتہائی شرمناک عمل ہے،جو قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔جنرل سیکرٹری حمزہ خان مومند نے کہا کہ ایس ایچ او شاہد تاج نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے سچ بولنے والے صحافیوں پر تشدد کیا،جونہ صرف غیر قانونی بلکہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف جھوٹی ایف ائی ار کا اندراج کھلی انتقامی کاروائی ہے، اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 11 تاریخ کو”سٹی 55 نیوز پلس”کی ٹیم عزیز اباد میں گٹکا ماواکی غیر قانونی فروخت کی کوریج کی لیے گئی تھی،جہاں گٹکا مافیا کے افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔بعد اذاں جب صحافی انصاف کے لیے تھانے پہنچے تومبینہ طور پر ایس ایچ او شاہدتاج نےان پر تشدد کیا اور الٹا انہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔lTPMC نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او شاہدتاج کو فوری طور پر معطل کیا جائے،واقعہ کی شفاف اور غیرجانب دار انکوائری کرائی جائےنیز صحافیوں کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے۔مزید یہ کہاکہ حملہ آور افراد کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے۔تنظیم نے واضح کیا کہ اگر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔






