احمدپورسیال: یومِ مزدور خاموشی سے گزر گیا سرکاری سطح پر کوئی تقریب یا ریلی نہ ہوسکی
رپورٹ ذیشان ظفر گوندل احمدپورسیال
دنیا بھر کی طرح یکم مئی کو یومِ مزدور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے تاہم بدقسمتی سے تحصیل احمدپورسیال شہر و گردونواح میں اس اہم دن کے موقع پر سرکاری سطح پر کوئی تقریب یا ریلی منعقد نہ کی جا سکی جس پر مزدور طبقے اور شہری حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ہر سال یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے ان کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جاتی ہیں لیکن رواں سال تحصیل احمدپورسیال شہر و گردونواح میں اس حوالے سے مکمل خاموشی دیکھنے میں آئی نہ تو کسی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی پروگرام ترتیب دیا گیا اور نہ ہی مزدوروں کی نمائندہ آواز کو اجاگر کرنے کیلئے کوئی عملی اقدام اٹھایا گیا مقامی مزدور رہنماؤں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ مزدور صرف ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ محنت کش طبقے کے حقوق کی یاد دہانی اور ان کے مسائل کے حل کا عزم دہرانے کا دن ہے ان کا کہنا تھا کہ اس دن کی اہمیت کے پیشِ نظر تحصیل انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ کم از کم ایک باوقار تقریب یا آگاہی ریلی کا انعقاد کیا جاتا تاکہ مزدوروں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے شہری حلقوں نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کی سطح پر ایسے قومی و عالمی دنوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے ان کا کہنا تھا کہ مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے اور ان کے دن کو اس طرح خاموشی سے گزر جانے دینا ان کی خدمات کے اعتراف میں کمی کے مترادف ہے سماجی و فلاحی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ سال یومِ مزدور کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مزدوروں کے حقوق، مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا سکیں یاد رہے کہ یومِ مزدور دنیا بھر میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے منایا جاتا ہے تاہم تحصیل احمدپورسیال شہر میں اس دن کی عدم پذیرائی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے
رپورٹ: ذیشان ظفر گوندل نامہ نگار روزنامہ قائد اسلام آباد و بیوروچیف روزنامہ عوامی آواز لاہور و چیف رپورٹر روزنامہ لوکل ویوز ملتان 03016000943










