فرض شناسی، میرٹ اور بہادری کی علامت انسپکٹر ابرار احمد خان برمانی

تحریر: قسور عباس برمانی

معاشرے میں ایسے افراد کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں جو اپنے فرائض کو صرف نوکری نہ سمجھیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری کے طور پر نبھائیں پنجاب پولیس جیسے اہم ادارے میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے انسپکٹر ابرار احمد خان برمانی نے اپنی دیانتداری، میرٹ پسندی اور فرض شناسی سے ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔بطور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مٹھن، انسپکٹر ابرار خان برمانی عوام کے لیے امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ ان کا رویہ نہایت شائستہ اور باوقار ہوتا ہے۔ وہ ہر شہری کو عزت و احترام دیتے ہوئے اس کے جائز مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام میں ان کے بارے میں مثبت رائے پائی جاتی ہے اور لوگ انہیں ایک انصاف پسند آفیسر کے طور پر جانتے ہیں۔ان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف محکمہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھی کیا گیا، جب انہیں بہترین خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز نہ صرف ان کی محنت کا ثمر ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ وہ اپنے پیشے سے مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔انسپکٹر ابرار خان برمانی نے کچہ آپریشن جیسے مشکل اور خطرناک مراحل میں بھی اپنی بہادری کے جوہر دکھائے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں انہوں نے جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ایسے افسران ہی پولیس کے وقار کو بلند کرتے ہیں اور عوام کے دلوں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ان کا تعلق چوٹی زیریں کی معزز برمانی قوم سے ہے
انسپکٹر ابرار احمد خان برمانی ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ہر جگہ اپنی کارکردگی سے ایک مثبت مثال قائم کی۔ آج وہ تھانہ کوٹ مٹھن میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور اپنے عمل سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو نظام میں رہتے ہوئے بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔بلاشبہ، ابرار خان برمانی پنجاب پولیس کا روشن چہرہ ہیں۔ ان جیسے افسران ہی اداروں کی ساکھ کو مضبوط کرتے ہیں اور معاشرے میں انصاف، امن اور اعتماد کی فضا قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

*ایسے فرض شناس اور بہادر افسران قوم کا فخر ہیں۔*
Abrar Ahmad ❤️❤️