اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا 393 ج ب اور 394 ج ب کا دورہ، عوامی شکایات اور بنیادی سہولیات کا جائزہ
تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور
*ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار محمد شفیق ڈوگر نے 393 ج ب اور 394 ج ب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو درپیش مسائل، صفائی ستھرائی، سیوریج سسٹم اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر نے 393 ج ب میں ای پبلک کمپلینٹ پورٹل پر درج سیوریج سسٹم سے متعلق شہری شکایت کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شہری شکایت کے فوری ازالے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے گی۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے 393 ج ب میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری، گلیوں اور مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 394 ج ب میں رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ عملے کو مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سردار محمد شفیق ڈوگر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری شکایات کا فوری ازالہ، صفائی ستھرائی میں بہتری اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں جا کر مسائل کا جائزہ لینے سے نہ صرف عوامی مشکلات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کے حل کے لیے فوری اقدامات بھی ممکن ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے فیلڈ وزٹس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی جانب سے خود موقع پر پہنچ کر شہری مسائل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے انتظامی امور میں بہتری آ سکتی ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح تسلسل کے ساتھ فیلڈ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ سیوریج، صفائی، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری نگرانی اس امر کی عکاس ہے کہ سرکاری افسران کا فیلڈ میں موجود رہنا اور شہری مسائل کو موقع پر دیکھنا مؤثر طرز حکمرانی کے لیے انتہائی اہم ہے۔*













