پنجاب حکومت نے ملتان میں پاکستان کا سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر بنا دیا
ملتان (تازہ ترین سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ملتان میں پاکستان کا سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر بنا دیا گیا ہے
اس قرنطینہ سینٹر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار کنفرم مریضوں کو رکھا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قرنطینہ سینٹر کا وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اور انظامات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی
پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لگائئ ہے












