یہ 1921ء کی بات ھے . لدھیانہ کے کھلے میدان میں ہزاروں کا مجمع بت بنا بیٹھا ھے . ایک درویش منش انسان سٹیج پر کھڑا لاؤڈ سپیکر سے بے نیاز بلند آواز میں تقریر کر رھا ھے . سٹیج سے زرا ہٹ کر مقامی تھانے کا انچارچ بیٹھا ھے . وہ جلسے کی رپورٹ لکھنے اور اگر ضرورت پڑے تو مقرر کو گرفتار کرنے آیا ھے . مگر آنکھیں حیران ھے کہ وہ بھی دیگر سامعین کیطرح مبہوث بیٹھا سر دھن رھا ھے . جونہی تقریر ختم ھوئی . پیٹی اتار اپنے ساتھیوں کے حوالے کرتا ھے . استعفیٰ لکھ کر نوکری کو لات مارتا ھے . مقرر کے قدموں میں جا بیٹھتا ھے اور پھر ساری عمر یہیں گزار دیتا ھے . تھانیدار کا نام چوہدری افضل حق ھے ..
یہ 1930ء کا اواخر ھے . یہی درویش صفت ڈم ڈم جیل ( بنگال ) میں مقید ھے . ایک اعلیٰ انگریز حاکم معائنے کیلیئے آیا اور ان سے مخاطب ھوتا ھے . ( کہیئے کیا حال ھے آپکا ؟ اللہ کا شکر و احسان ھے . بے نیازانہ جواب ملتا ھے . کوئی سوال ؟ بااختیار حاکم پوچھتا ھے . میں صرف اپنے اللہ سے سوال کیا کرتا ھوں . ” حاکم بولا ‘ نہیں ‘ میرا مطلب یہ ھے کہ کوئی خدمت ھو تو بتائیں …؟ درویش سر آٹھاتا ھے اور پوری متانت اور سنجیدگی سے جواب دیتا ھے . ” جی ہاں آپ میرا ملک چھوڑ کر تشریف لے جائیے ” حاکم خاموش ھو کر آگے بڑھ جاتا ھے ..)
یہ 1957ء کا واقعہ ھے . یہی درویش منش انسان ملتان کے ایک کچے مکان میں مقیم ھے . بڑھاپا ھے اور افلاس بھی . اس عالم میں صدر پاکستان جنرل سکندر مرزا کی دعوت اور مدد کرنے کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دیتا ھے کہ ” میرا سکندر مرزا کے پاس جانا علم اور فقیری کی توہین ھے ..
اللہ کی عبادت ‘ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور انگریز سے بغاوت یہ میرا ایمان ھے . اللہ معبود ھے ‘ رسول صلی اللہ علیہ وسلم محبوب ھیں اور انگریز مغضوب ھے .
یہی درویش صفت اکثر کہا کرتے تھے کہ ” اگر میری قبر پر کان لگا کر سننے کی قدرت تمہیں طاقت بخشے تو سن لینا کہ میری قبر کا زرہ زرہ پکار رھا ھو گا کہ مرزا غلام قادیانی اور اسکے ماننے والے کافر ھیں ..
اس درویش ‘ خدامست اور فقرواستغنا کے پیکر کا نام ( سید عطاءاللہ شاہ بخاری رح ) ھے . جو بیسویں صدی عیسوی میں قرون اولی کی لازوال اور تابندہ خصوصیات کے حامل تھے . اور جنہیں اپنے وقت کے بڑے عالم اور فقیہہ ( سید انور شاہ کاشمیری رح ) نے امیر شریعت کے معزز لقب سے نوازا تھا
ختم نبوت کے مجاہد۔۔جج تم نبوت کا دعوی کرو۔قتل کردونگا۔۔امیرشریعت کی داستان عزم۔۔۔سٹار نیوزپر
465












