حافظ آباد کورونا میں مبتلا لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے چند دن قبل پی ٹی آئی چھوڑنے والے درجنوں کارکنان سےملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا تھا،سابق تحصیل ناظم رائے جہانگیر کھرل اور رائے ریاست علی کھرل نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ بھی درجنوں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔مذکورہ افراد نے ن لیگ کی رہنما سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور بعدازاں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کی ترجمانی کرنے والی واحد جماعت ہے۔