کورونا وائرس دنیا بھر میں 90 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 4 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں

اسلام آباد (۔سٹار نیوز آن لائن) دنیا بھر میں 90 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 4 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ اموات کا سبب بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس سے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں بھی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے. پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں آزاد ذرائع سے اعداد وشمار دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ذرائع ابلاغ اور شہریوں کو حکومتی ذرائع پر انحصار کرنا پڑرہا ہے‘تاہم اب دنیا میں حکومتی اداروں کے اعدادوشمار پر جہاں سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں وہیں غیرسرکاری تنظیموں کو بھی کیسوں کی تحقیقات اور اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے مطالبے سامنے آرہے ہیں.
ادھر مغربی دنیا میں ”کورونا ہاکس“یا کورونا انتہا پسندی کے نعرے بھی بلند ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کورونا کے خلاف سازشی تھوریززور پکڑرہی ہیں‘ملک میںآج بھی نئے کیسز اور اموات کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 695 تک پہنچ گئیںمنگل 23 جون کی صبح تک ملک میں ایک ہزار 734 نئے کیسز اور 67 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی.
خیال رہے کہ ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کچھ پابندیاں اور بعد ازاں لاک ڈاﺅن کیاگیا تھا، تاہم ملک کے معاشی حالات اور غریبوں کو سامنے آنے والے مسائل کو دیکھتے ہوئے مئی کے مہینے میں اس میں نرمی کردی گئی تھی اور اب حکومت اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے. اعداد و شمار کے مطابق فروری کے آخری کے دن اور مارچ کے پورے مہینے کے آخر تک لگ بھگ 2 ہزار کورونا کیسز تھے جبکہ اموات کی تعداد 26 تھی بعد ازاں اپریل میں یہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے زائد جبکہ اموات 385 ہوگئیں مئی کے مہینے میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورتحال کافی تبدیل ہوئی اور کیسز بڑھ کر 71 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اموات 1500 سے بڑھ گئیں.
جون کا مہینہ اب تک کے اعداد و شمار کے حساب سے سب سے تشویشناک رہا ہے اور 22 روز کے اندر ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 2 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1365 نئے کیسز اور 60 اموات کا اضافہ ہوا. سرکاری اعداد و شمار بتانے والے پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 365 نئے کیسز آنے سے مجموعی تعداد 68 ہزار 308 تک پہنچ گئی اسی طرح صوبے میں مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 1435 سے بڑھ کر 1495 ہوگئی.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 307 نئے کیسز اور 5اموات کا اضافہ ہوا اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 10 ہزار 912 سے بڑھ کر 11 ہزار 219 تک پہنچ گئی مزید یہ کہ اسلام آباد میں 5 اموات کا اضافہ بھی ہوا اور مجموعی تعداد 101 سے بڑھ کر 106 ہوگئی ادھر گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 38 نئے کیسز کا اضافہ سامنے آیا.
گلگت بلتستان میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 1288 سے بڑھ کر 1326 تک پہنچ گئی اس وائرس سے اب تک سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 24 نئے کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد آزا کشمیر میں مجموعی تعداد 845 سے بڑھ کر 869 ہوگئی اس کے علاوہ اموات میں 2 کے اضافے سے یہ تعداد 20 سے بڑھ کر 22 تک پہنچ گئی.
علاوہ ازیں ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو دیگر مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 ہزار 13 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 71 ہزار 458 سے بڑھ کر 73 ہزار 471 ہوگئی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان میں اس وقت مصدقہ کیسزکی تعداد ایک لاکھ85 ہزار 34ہے جبکہ گزشتہ24گھنٹوں میںایک ہزار734نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 67افراد ہلاک ہوئے ہیں.
اسی طرح3ہزار 695 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ملک میں 73478فعال کیسز: 107868ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 71 ہزار 92 ہیں تو وہیں پنجاب میں 68ہزار 308 تک پہنچ چکے ہیں صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 22 ہزار 633 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 587 ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 219، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 326 اور آزاد کشمیر 869 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 1495سندھ میں 1103خیبرپختونخوا میں 843بلوچستان میں 104اسلام آبادمیں 106 گلگت بلتستان میں 22 اورآزاد کشمیر میں 22 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں.