محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی

لاہور (سٹار نیوز آن لائن) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، تاہم راولپنڈی، جہلم، اٹک،چکوال ، مری، ٹیکسلا، سیالکوٹ،نارووال، کجرات ،کوجرانوالہ اور لاہور کے اضلاع میںگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعد از دوپہرملتان، ڈی جی خان، لیہ اور بھکر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔،
ترجمان کیمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت ملک کے مختلف شہروں میںموسم گرم رہا۔منگل کے روزصوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 39 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 44 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب64 فیصد رہا۔