اسلام آباد۔ صحابہ کرامؓ کی گستاخی کا راستہ بند کرواۓ بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔17 ستمبر کو آبپارہ تا ڈی چوک تاریخ ساز عظمت صحابہؓ مارچ ہو گا۔عظمت صحابہ مارچ کی کامیابی کیلۓ سات مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گی ہیں۔متحدہ سنی کونسل

اسلام آباد(سٹار نیوز آن لائن)اہلسنت کے تمام مکاتب فکر کی تنظیمات پر مشتمل متحدہ سنی کونسل کاچوتھا اہم ترین اجلاس جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں اسلام آباد/راولپنڈی کے سینکڑوں ائمہ و خطباء نے شرکت کی۔
اجلاس میں عظمت صحابہ مارچ کی تیاریوں کے لیے سات کمیٹیاں قائم,علماء کرام میں جوش و خروش,صحابہ کرام کی گستاخی کے واقعات پر شرکاء اجلاس کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ گستاخی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کروائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے شرکاء اجلاس کا عزم تفصیلات کے مطابق اہلسنت کے تمام مکاتب فکر کی تنظیمات پر مشتمل متحدہ سنی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے -شیخ الحدیث مولانا قاضی عبدالرشید کو متحدہ سنی کونسل کا امیر منتخب کیا گیا۔اجلاس میں میں سینکڑوں کی تعداد میں تمام مکاتب فکر کی مساجد کے ائمہ و خطباء نے شرکت کی اس موقع پر 17ستمبر بروز جمعرات دن ایک بجے آبپارہ تا ڈی چوک تک عظمت صحابہ مارچ کی کامیابی کیلۓ مشاورت کی گی-اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عظمت صحابہ کے عنوان پر تاریخ ساز,یادگار,فقید المثال مارچ ہوگا-اجلاس کے شرکاء نے اسلام آباد,کراچی اور ملک کے دیگر مقامات پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے پے درپے واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک گستاخی کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے بند نہیں کر دیا جاتا تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-اس موقع پر ہری پور,ایبٹ آباد, اٹک, حضرو, ٹیکسلا,مری,جہلم,چکوال,تلہ گنگ اور دیگر علاقوں کے لیے خصوصی وفود تشکیل دئیے گئے جو ان علاقوں میں دعوتی مہم چلائیں گے-اجلاس میں مولانا قاضی عبدالرشید,مولانا اشرف علی,مولانا مسعود الرحمن عثمانی,مولانا ظہور احمد علوی,مولانا حافظ مقصود, مولانا عبدالمجید ہزاروی,مولانا نذیر فاروقی,حافظ نصیر احمد,مولانا عبدالکریم,مولانا مفتی اویس عزیز,مولانا مفتی عبدالسلام,مولانا عبدالوحید قاسمی,مولانا عبدالرحمن معاویہ,مولانا عبدالغفار توحیدی, مولانا مفتی عبداللہ,مولانا عبدالظاہر فاروقی،مولانا بلال عباسی،مفتی تنویر اور دیگر نے شرکت کی-

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت متحدہ سنی کونسل