دربارسلطان باہو ( نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی دربار سلطان باہو پر حاضری، سلطان احمد علی نے استقبال کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی دربار سلطان باہو آمد، سربراہ عالمی تنظیم العارفین واصلاحی جماعت سلطان احمد علی سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی تنظمیوں کے اتحاد سے 12 ربیع الاول سے سودی نظام کے خلاف تحریک چلائیں گے ان کا کہنا تھا کہ سودی نظام کے خلاف تحریک میں معاونت کے لیے سلطان احمد سے ملاقات کی ہے تاکہ سودی نظام کا خاتمہ کر کے نظام مصطفائی رائج کیا جا سکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امت کو ایک پیج پر اکھٹا کر کے ہم اسلام اور ملک کا دفاع کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حثیت ختم ہو گئی ہے اور وہ انڈیا کا حصہ بن گیا ہے فلسطین کے لوگ اس وقت تنہائی محسوس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی تذبذب کا شکار ر ہے اور مہنگائی نے عوام کی کمر تور دی ہے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد چاروں صوبوں میں ایک جیسے بلدیاتی نظام کا نفاذ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے یوٹرن کی پالیسی متعارف کرائی ہے اور ہر میدان میں حکومت کی نا اہلی آشکار ہو چکی ہے حکومت نے پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عمل نہیں کر سکی ان کا کہنا تھا کہ جو پولیس آفیسر حکومت کی بات نہیں مانتا اسے جانا پڑتا ہے.اس موقع پرمہربہادرجھگڑ۔جام رفیق۔مسعودیزدانی۔فرید مگیانہ۔ سی ای او سٹارنیوز امتیازرحمانی بھی موجود تھے۔












