احمدپورسیال۔صحابہ کرام کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے مولانا صفی اللہ رہنما جمیت علماء اسلام ف

ااحمد پور سیال ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ نے تحصیل احمد پور سیال کا تنظیمی دورہ کیا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی امیر مولانا محمد طارق ملک عبدالرزاق کھوکھر ضلعی سینئر نائب امیر جمعیت علماء اسلام کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد صفی اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کے عوام پر امن ہیں، انہیں صحابہؓ کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں، عظمت صحابہؓ کے معاملے پر سب ایک ہیں، خطے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں کچھ عناصر ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اپنے اتحاد سے ان کا مقابلہ کرنا ہے، جو لوگ توہین صحابہؓ میں ملوث ہیں ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور مزید انہوں نے کہا کہ امت کو ایک پیج پر اکھٹا کر کے ہم اسلام اور ملک کا دفاع کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حثیت ختم ہو گئی ہے اور وہ انڈیا کا حصہ بن گیا ہے فلسطین کے لوگ اس وقت تنہائی محسوس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی تذبذب کا شکار ر ہے اور مہنگائی نے عوام کی کمر تور دی ہے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمیعت علماءاسلام صوبہ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد چاروں صوبوں میں ایک جیسے بلدیاتی نظام کا نفاذ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے یوٹرن کی پالیسی متعارف کرائی ہے اور ہر میدان میں حکومت کی نا اہلی آشکار ہو چکی ہے حکومت نے پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عمل نہیں کر سکی ان کا کہنا تھا کہ جو پولیس آفیسر حکومت کی بات نہیں مانتا اسے جانا پڑتا ہے اس موقع پر قاری عباس علی شاہ، مفتی حبیب احمد شاہ مولانا حکیم یوسف قاسمی تحصیل امیر ،ملک غلام عباس صدیقی ضلعی سالار ،عبدالرب معاویہ اور ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سیف اللہ صدیقی کھوکھر موجود تھے

رپورٹ سیف اللہ صدیقی سٹار نیوز احمد پور سیال