سرگودھا: چوری کی وارداتوں کو روکنے اور عادی پیشہ ور چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ٹھیکری پہرہ شروع کیا جارہا ہے۔ ایس ایچ او شاہ پورسٹی کی نمبرداران اور معززین علاقہ سے میٹنگ میں خطاب
سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر چوری کی وارداتوں کو روکنے اور عادی پیشہ ور چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ٹھیکری پہرہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سب انسپکٹر افضال احمد نے نمبرداران اور معززین علاقہ سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مل کر ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ جرائم کا سد باب کیا جا سکے۔
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا












