جھنگ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جھنگ25ستمبر کو ہونے والے عظمت صحابہ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ارسلان کیانی
جھنگ ( سٹار نیوز آن لائن )مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جھنگ25ستمبر کو ہونے والے عظمت صحابہ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ارسلان کیانی ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب ارسلان کیانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم و مقدس شخصیات کی ناموس کاتحفظ جزو ایمان ہے ،توہین صحابہ کے واقعات سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،اہلسنت اتحادپاکستان کے زیراہتمام جھنگ میں ہونے والے عظمت صحابہ مارچ کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب نے جھنگ میں ہونے والے عظمت صحابہ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھر مہم کا آغاز کر دیا۔ناظم ایم ایس اوپنجاب ارسلان کیانی کامزید کہنا تھا کہ ایم ایس اوپنجاب اتحاداہلسنت کی عظمت صحابہ مارچ سے متعلق ایک ایسے اتحاد کے قیام کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جس میں اہل سنت کی تمام مسالک کے افر اد کو ایک پلیٹ فارم پرلاکر متحد کیا،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب آج سے جھنگ میں ہونے والے عظمت صحابہ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھر مہم کا آغازکرے گی۔ناظم ایم ایس اوپنجاب ارسلان کیانی کارکنان و ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ جھنگ میں ہونے والے عظمت صحابہ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے شہر بھر میں تشہیری و دعوتی مہم میں بھر پور حصہ لیں
رپورٹ سعد ابوذر صدیقی












