گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی کا اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

کراچی( سٹار نیوز آن لائن ): پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں الیکشن سے متعلق اسپیکر اسد قیصر کے طلب کردہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ذرایع نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےگلگت بلتستان الیکشن پر بلائے گئے اجلاس کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ اسپیکر کو گلگت انتخابات پر اجلاس بلانے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ پی پی نے گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت کی مداخلت کی مذمت بھی کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اسپیکر اور وفاقی وزرا کاگلگت بلتستان الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہم گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں