واصوآستانہ(نامہ نگار)اسلحہ کےزورپرپانچ افراد کی شادی شدہ خاتون سےمبینہ زیادتی،درخواست پرپولیس مصروف کاروائی،ملزمان کیطرف سےدباواورمنت سماجت کےزریعےصلح کیلئےکی کوششیں جاری۔زرائع۔تفصیلات کےمطابق نواحی علاقہ حویلی بہادشاہ کوٹ دیوان کی رہائشی خاتون(ش)نےدرخواست میں موقف اختیارکیاکہ پانچ ملزمان ندیم،ریاض کھڈی،مختار،نیئراورافضال نے مسلحہ ہوکراسےکھانےمیں نشہ آورشےملاکرکھلائی جس سےوہ نیم بےہوش گئی اوراسےریاض کےشوروم میں زیادتی کانشانہ بنایا،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وہ ملزم ندیم کےگھرتعلق داری کےبناپرملنےآئی ہوئی تھی، جب شام کوندیم اسےگھرچھوڑنےکاکہہ کرموٹرسائیکل پربٹھاکرورغلاکرشوروم لےآیا اوربعد ازاں ساتھیوں کےساتھ مل کرزیادتی کانشانہ بنایا۔درخوست کےمطابق علاقہ مجسٹریٹ کےحکم پرسائلہ کامیڈیکل سرٹیفیکیٹ نمبری 185/20بھی حاصل کرلیاگیاہےجس میں جرم کاارتکاب ثابت ہواہے،بتایاگیاپولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری درخواست پرمصروف کاروائی ہے۔زرائع نےمزیدبتایاکہ ملزمان کیطرف سےدباواورمنت سماجت کےزریعےمدعیہ اوراسکےورثاءسےصلح کیلئےکی کوششیں بھی کی جاری ہیں۔













