لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کر دی.نیب نے کمرہ عدالت سے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا، شہبازشریف کوجسمانی ریمانڈکیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا
گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کی گئی تھی۔
قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیب کے مطابق شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے لہٰذا اسے مسترد کیا جائے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔ شہباز شریف بھی اس موقع پر عدالت میں موجود تھے تاہم عدالت نے سماعت کو جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ضمانت میں بھی 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔
ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی جو ضمانت منسوخ ہونے پر شہباز شریف کو گرفتار کرتی۔
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر سی سی پی او لاہور بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا،
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کر دی.نیب نے کمرہ عدالت سے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا، شہبازشریف کوجسمانی ریمانڈکیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا
شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر لیا، بڑی خبر سامنے آ گئی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
668













