گڑھ مہاراجہ، نا معلوم افراد نے لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، رپورٹ محمدعمرفاروق، شرمناک انکشافات سامنے آ گئے
والد کی میڈیا سے گفتگو، مزید ویڈیوز دیکھنےکیلئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور 👇👇👇

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز) تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود گڑھ موڑ کے رہائشی مسلم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب رات 11 بجے کے قریب گھر آیا گھر میں بچے موجود تھے میں سو گیا علی الصبح اٹھا تو ایک بچی گھر میں موجود نہیں تھی، کچھ دیر بعد علاقہ کے ایک شخص نے بتایا کہ آپکی بچی فلاں جگہ پر زخمی حالت میں پڑی ہے، وہاں پہنچا تو دیکھا کہ میری بچی خون میں لت پت پڑی تھی اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پورسیال منتقل کیا جہاں پر اس کا علاج چل رہا ہے، میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میں غریب آدمی ہوں میری داد رسی کی جائے ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے،

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ