گوجرانوالا کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کےخلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں ن لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ بھی نامزدکیاگیا ہے،
مقدمہ کے متن میں کہاگیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج ختم کرنے کی دھمکی دی،کیپٹن (ر)صفدر نے ریاستی ادارے کےخلاف نفرت کے جذبات ابھارے،کیپٹن (ر)صفدر نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی،