#گڑھ_مہاراجہ
تفصیلات کےمطابق ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کا اجلاس زیر صدارت غلام شبیر سیال پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ڈگری ہوا جس میں
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ایک علم دوست، ایماندار،نہایت ہی نفیس ، شفیق،فرض شناس شخصیت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شیخوپورہ محترم برادر نعیم عباس رانا اور ایجوکیشن کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ وکلاء کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کے غیر قانونی ،غیر اخلاقی اور افسوس ناک واقعے کی شدید مزمت کی قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی۔قرار داد میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ،وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات خاں صاحب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ مجرمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ غلام جیلانی پرنسپل ، ہارون الرشید پرنسپل جنرل سیکرٹری ،محمد راشد پرنسپل عارف محمود پرنسپل نذیر احمد اہیر سینئر ہیڈ ماسٹر محمد امین گھلو سینئر ہیڈ ماسٹر خرم شاہ سینیٹر ہیڈ ماسٹر سمیت تمام عہدے داروں نے شرکت کی