پوری دنیا کے اندر ترقی اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ مسعود یزدانی ۔ استاد کی عظمت سے قوم کی عظمت ہے۔ اے ڈی عامر
گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ خصوصی)پوری دنیا کے اندر ترقی اساتذہ کی مرہون منت ہے۔ مسعود یزدانی ۔ استاد کی عظمت سے قوم کی عظمت ہے۔ اے ڈی عامر۔گزشتہ روز ورلڈ ٹیچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شورکوٹ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کونسل کے اراکین ، طلبہ اور آن کے والدین کو مدعو کیا گیا ۔صدارت کے فرائض رییس مدرسہ مسعود احمد یزدانی نے سرانجا م دیے۔تقریب میں طلبہ نے تقاریر اور ٹیبلو کے ذریعے اساتذہ کے کردار کو خوبصورت انداز میں سراہا ۔ اللہ دتہ عامر نے کہا استاد کی عظمت سے ہی قوم کی عظمت ہے ۔تقریب میں سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے طلبہ ،اساتذہ اور اراکین سکول کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کے اندر ورلڈ ٹیچر ڈے منایا جا رہا ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ استاد کی راہنمائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ، ڈاکٹر ،انجنیر، سائنس دانوں کو تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ ہی ہیں اور پوری دنیا کے اندر نظر انے والی ترقی اساتذہ ہی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں وہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہیں ،تقریب سے امجد شاہ، ظفر اقبال، جواد ،ندیم جواد اور اشفاق نے خطاب کیا













