ٹیچرز ڈے ہیرو ایوارڈ کاانعام۔۔رمضان انقلابی کے نام۔تعلیمی و علمی خدمات پر صوفی محمدرمضان انقلابی کو ہیرو ایوارڈ دیا گیا

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ خصوصی)ٹیچرز ڈے ہیرو ایوارڈ کاانعام۔۔رمضان انقلابی کے نام۔تعلیمی و علمی خدمات پر صوفی محمدرمضان انقلابی کو ہیرو ایوارڈ دیا گیا۔ میٹرک کے بہترین رزلٹ کے ساتھ ساتھ بزم ادب کی مثالی خدمات نے محکمہ ایجوکیشن کو مجبور کردیا کہ وہ میرٹ پر مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین رجسٹرڈ کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیں۔ گورنمنٹ اسلامییہ ہائی سکول آمد کے بعد میں نے تہیہ کیا کہ جہاں تاریخی ہال میں بہترین مشاعرہ وسیمینار کروانا ہے ضلع بھر کے احباب کو بہترین پروگرام میں شامل کروانا ہے جسے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے بھی سراہا۔ وہیں پر9th اور 10th کے میرے سبجیکٹ میں طلباء نے بہترین کارکردگی دکھائی جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں جس نے ہمیشہ عزت سے نوازا کبھی حسد، بغض، کینہ اور عناد کو ذہن میں نہیں لایا۔جہاں لاکھوں اساتذہ کرام اور ملازمین کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا وہیں پر تعلیمی وادبی خدمات پر ایوارڈ میرے رب کی کرم نوازی ہے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے ایوارڈ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔