کسان کارواں حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 26 اکتوبر کو جھنگ پہنچے گا۔غلام فرید مگھیانہ امیر جماعت اسلامی جھنگ۔کسانوں کے مفادات کے تحفظ کی واحد تنظیم کسان بورڈ ہے۔حاکم خان سیال ایڈووکیٹ، صدر کسان بورڈ جھنگ۔گندم کی سپورٹنگ پرائس چار ہزار مقرر کی جائے۔رضوان قدیرچیمہ صدر کسان بورڈ احمدپورسیال۔سیلاب متاثرین کسانوں کو پچاس ہزار فی ایکڑ امداد کا اعلان کیا جائے، شیخ امتیاز رحمانی،

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ خصوصی)کسان کارواں حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 26 اکتوبر کو جھنگ پہنچے گا۔غلام فرید مگھیانہ امیر جماعت اسلامی جھنگ۔کسانوں کے مفادات کے تحفظ کی واحد تنظیم کسان بورڈ ہے۔حاکم خان سیال ایڈووکیٹ، صدر کسان بورڈ جھنگ۔گندم کی سپورٹنگ پرائس چار ہزار مقرر کی جائے۔رضوان قدیرچیمہ صدر کسان بورڈ احمدپورسیال۔سیلاب متاثرین کسانوں کو پچاس ہزار فی ایکڑ امداد کا اعلان کیا جائے، شیخ امتیاز رحمانی، تفصیلات کےمطابق کسان بورڈ کے زیر اہتمام احمدپورسیال میں نائب صدر کسان بورڈ چوہدری محمد اکبر میو کی رہائش گاہ پر ایک پروقار اجتماع کاانعقاد کیا گیا۔مقررین میں امیر جماعت اسلامی جھنگ مہر غلام فرید مگھیانہ، صدر جھنگ کسان بورڈ مہر حاکم علی خان سیال، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، صدر کسان بورڈ تحصیل احمدپورسیال، ڈاکٹر اعجاز علی چشتی، امیر جماعت اسلامی تحصیل احمدپورسیال، سعادت مہدی سیال، معروف اینکر پرسن علی امجدچوہدری، جرنلسٹ اظہرعلی چاند،شیخ امتیازاحمدرحمانی،چوہدری، اکبر میو ودیگرز نے خطاب کیا۔مقررین نے سیلاب زدگان کیلئے خدمات کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہڑتال پر لبیک کہنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر سجاد حسین قریشی، تنویر ہلچل، عمران بھٹہ، محمد ارشد راں،عاشق حسین گل،جنرل سیکرٹری کسان بورڈ جھنگ محمد زبیر کھوکھر، مسٹرغلام شبیر جرنلسٹ سمیت کسانوں کی بھرپور شرکت تھی۔