ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) لاہور نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد نعیم سندھو کو رپورٹ ٹو S&GAD لاہور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سید جمیل حیدر شاہ کو قائم مقام ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا چارج سونپ دیا ہے۔ وہ باقاعدہ طور پر نئے ڈپٹی کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔واضح رہے کہ محمد نعیم سندھو نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ، صفائی مہم، سموگ کنٹرول ایکشن پلان اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ضلع کی انتظامیہ، مختلف محکموں کے افسران اور شہری حلقوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔*