گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز بڈیانہ میں نئی پرنسپل پروفیسر مریم فاروق نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا اور ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز بڈیانہ میں نئی پرنسپل پروفیسر مریم فاروق نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا اور ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد*
چونڈہ (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز بڈیانہ کی نئی پرنسپل پروفیسر مریم فاروق نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر کالج میں ایک مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج اسٹاف، معززین علاقہ، صحافی حضرات اور معلمات نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں مہمانوں نے پروفیسر مریم فاروق کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی علمی و انتظامی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر پروفیسر وقاص نزیر ( پرنسپل گورنمنٹ کالج چوبارہ) پروفیسر ڈاکٹر انصر اظہر ( ڈی پی آئی کالجز پنجاب ) ایڈووکیٹ آظہر رشید باجوہ ، پروفیسر نوید اکرم ( اسلامیہ کالج سیالکوٹ ) ،پروفیسر منیزہ ،صحافی علامہ ثمر جعفری ، نمائندہ سماء ٹی وی فاروق سلہری ،نمائندہ اردوپوائنٹ زبیر احمد صدیقی ،عبدالقدوس بٹ ،ودیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ پرنسپل مریم فاروق کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا اور طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت میسر آئے گی۔۔۔۔۔
جدید سہولیات اور اعلیٰ معیارِی تعلیم کے لیے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز بڈیانہ ضلع سیالکوٹ میں لڑکیوں کے لیے ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر
کوالیفائیڈ اور تجربہ کار فیکلٹی کیساتھ
جدید کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹریز، اور لائبریری دستیاب ہیں
طلبہ کو گورنمنٹ کی سطح پر سبسڈی اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔۔۔۔۔
اس موقع پر پرنسپل ادارہ ھذا
پروفیسر مریم فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ اس ادارے کو تعلیمی میدان میں مثالی بناؤں، طالبات کو جدید تعلیم، بہترین تربیت اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، تاکہ وہ آنے والے وقت کی بااعتماد قیادت بن سکیں۔۔انہوں نے مزید دوران خطاب کہا کہ الحمدللہ
خوشگوار اور تعلیمی ماحول میں بچیوں کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے
داخلے جاری ہے ۔۔۔ آج کی تاریخ میں پہلا داخلہ لینے والی طلبہ کو داخلہ فیس اور یونیفارم کالج کی طرفسے مکمل فری دیا گیا ہے۔۔
کالج انتظامیہ کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے انہیں سرکاری کالج میں داخل کروائیں، جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ فیس بھی انتہائی مناسب ہے۔۔
زبیر احمد صدیقی نمائندہ اردوپوائنٹ کالم نگار چونڈہ













