جمیل حیدر شاہ – ADC(R)اے ڈی سی ریونیو، ٹوبہ ٹیک سنگھ

جمیل حیدر شاہ کا تعلق چک نمبر 497 ج ب، تحصیل شورکوٹ، ضلع جھنگ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے سرکاری اسکول سے حاصل کی، بعدازاں چھٹی تا آٹھویں جماعت FG اسکول شورکوٹ کینٹ میں زیرِ تعلیم رہے۔ نویں جماعت میں داخلے کے وقت ایک نجی اسکول نے صرف اس بنیاد پر داخلہ دینے سے انکار کر دیا کہ آٹھویں جماعت میں ان کے نمبر کم تھے۔ مگر جمیل حیدر شاہ نے ہمت نہ ہاری، اور اپنی محنت و لگن سے نہ صرف میٹرک بلکہ ایف ایس سی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور کا انتخاب کیا، جہاں سے بی ایس سی کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ عملی زندگی کا آغاز انہوں نے ملک کے ممتاز صنعتی اداروں، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (صادق آباد) اور اینگرو فرٹیلائزرز (ڈہرکی، سندھ) میں کیا۔ تاہم، ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر انہوں نے سرکاری ملازمت کو ترجیح دی۔

سال 2014 میں انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ بطور اسسٹنٹ کمشنر، پیرمحل، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں خدمات انجام دیں۔ بعدازاں ترقی پاکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ تعینات ہوئے۔

اس وقت جمیل حیدر شاہ بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات ہیں، جہاں وہ دیانتداری، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔