مرکزی انجمن تاجران اتحاد شورکوٹ کے عہداران و ممبران کی میٹنگ مرکزی راہنما رانا علی مبارک مارکیٹ کے ڈیرہ پر منعقد ھوئی

شورکوٹ (سٹار نیوز)مرکزی انجمن تاجران کے عہدے داران نے الیکشن کمیشن کے دیے گئے شیڈول کے مطابق کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو کی اور ممکنہ شیڈیول انجمن تاجران الیکشن ساز 2025 اور 26 کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔شہر کے تمام روڈ کے عہداران ایکٹیو رول ادا کریں ۔ متحرک رہیں۔ اور ساتھ ساتھ دکانداروں کو یہ اطلاع پہنچانے کے لیے کمیٹیز بنائی گئی کہ وہ اپنے کارڈ کے وصول کو یقینی بنائیں انشاءاللہ الیکشن انجمن تاجران میں مرکزی انجمن تاجران اتحاد بھرپور حصہ لے رہی ہے اور ایک متفقہ مضبوط پینل انشاءاللہ الیکشن میں اتاریں گے تاکہ تاجروں کی فلاح بہبود کے لیے اچھے طریقے کے ساتھ کام کیا جا سکے۔۔۔