دی ایجوکیٹرز سکولز سرسید کیمپسز نے ایک بار پھر شاندار تعلیمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سرسید کیمپس پتوکی کی ہونہار طالبہ آمنہ محبوب نے 555 میں سے 553 نمبر حاصل کر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں اول پوزیشن حاصل کی

اوکاڑہ(سلمان قریشی سے) دی ایجوکیٹرز سکولز سرسید کیمپسز نے ایک بار پھر شاندار تعلیمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سرسید کیمپس پتوکی کی ہونہار طالبہ آمنہ محبوب نے 555 میں سے 553 نمبر حاصل کر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ سرسید کیمپس حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ کی طالبہ آمنہ عامر نے 555 میں سے 551 نمبر حاصل کر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میں دوم پوزیشن اپنے نام کی۔
ان شاندار نتائج کے ساتھ سرسید کیمپس پتوکی نے ملک بھر میں ایجوکیٹرز سکولز میں پہلا مقام حاصل کیا جبکہ سرسید کیمپس حجرہ شاہ مقیم دوسرے نمبر پر رہا۔تعلیمی و سماجی حلقوں نے دونوں کیمپسز کے طلبہ، اساتذہ اور بالخصوص ڈائریکٹرز میاں محمد نوید اور میاں محمد مظہر کو مبارکباد پیش کی۔ ان کی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے کی گئی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔