عمران مہدی ۔۔ ایک کرشماتی شخصیت ملٹی ٹیلنٹڈ انسان ۔۔ انسان دوست شخصیت ۔ رول ماڈل ۔ معاشرے کا روشن
چہرہ ۔
تحریر۔ ذیشان آلمانی ..
بلاشبہ استاد محترم ایک باوقار پر خلوص اور عظیم انسان ہیں۔ ان کی شخصیت کا احاطہ کرنا بہت مشکل ہے بیک وقت کئی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ قابل قدر اور میرے واجب الاحترام ہیں۔ ان سے بہت کچھ سیکھا۔ وہ سراپا محبت وہ پیکر محبت وہ دکھی انسانیت کے علمبردار .ان کی زندگی کے چند پہلو اجاگر کرتے ہیں۔
بطور واپڈا گرڈ انچارج۔
گڑھ مہاراجہ گرڈ اسٹیشن پہ جاب کرتے ہیں۔ اک فقرہ اکثر دہرایا جاتا ہے کہ ۔یہ وہ شخص ہیں جو انگلی کے اک اشارے سے لاکھوں گھروں کے چراغ بجھا دیتے ہیں ۔جلا دیتے ہیں۔ بجلی و بل کے مطلق آگاہی دیتے رہتے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں موجود یہ شخص پوری کوشش کرتا ہے کہ لوگوں کو آسائش دی جائے ۔
بطور کمنٹریٹر
جابر علی خان اور عمران مہدی کو کرکٹ کمنٹری پہ راج کرتے 25 سال ہو گئے۔ میں ان کا شاگرد ہوں ۔ آج بھی ان کا گراؤنڈ میں آواز کا ڈنکا بجتا ہے ۔ شاندار لب و لہجہ اور تال میل سے لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں بے ترتیب کرنے کا فن رکھتے ہیں۔ پنجاب کے مایہ ناز کمنٹریٹروں میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ جادوائی اور سحر طاری کرنے والی جوڑی کرکٹ کے دیوانوں میں عزت و عظمت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔
بطور کالم نگار
ایک کمال کا فن بطور کالم نگار سماجیات کی دنیا کا عظیم رائٹر ۔لفظوں کیا استمعال کمال ۔ سماجی پہلو پہ عظیم دسترس ۔ ہر فقرہ قاری کے دل کے پاتال تک اتر جاتا ہے ۔ بامقصد کالم سماجی اخلاقی ادبی تاریخی اور حالات حاضرہ پہ ان کی قلم سے نکلا ہر لفظ ان کے بڑے لکھاری پہ مہر ثبت کر دیتا ہے۔
بطور استاد
25 سال سے بطور استاد تعلیمی درسگاہوں میں لیکچرار ہیں ۔ ہزاروں طالب علموں کو تعلیم سے روشناس کرایا ۔ ماہر تعلیم اب بھی گڑھ موڑ کے معروف کالج رائل سائنس کالج اور گڑھ مہاراجہ ایکسیلنٹ کالج میں اردو کے نامور استاد ہیں۔ بچوں میں اخلاقی ادبی ذہنی اسلامی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
بطور کمپئیر
سٹیج کی دنیا کا انمول ہیرا تحصیل و ضلع کے ہر پروگرام کی روح ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے پروگرام میں کمال کنفڈنس کے ساتھ سامع کی دلچسپی برقرار رکھتے ہیں۔ سکول پروگرامز سیاسی و سماجی جلسوں ۔ ہر طرح کے پروگرام ان کی مرہون منت ہوتے ہیں۔ کمپیرنگ کے مہاگرو ہیں۔ ان کی یہ صلاحیت انہیں ممتاز کرتی ہے ۔
بطور انسانی خدمت گار ۔
پہلا شخص جس نے جذبہ ویلفئیر سوسائٹی محمودکوٹ سے خدمت کا آغاز کیا پھر دیگر ویلفئیر کے ساتھ کوارڈینیشن پھر سب کو ایک چین میں کا کھڑا کرنا ۔ بلڈ ڈونیشن سے لے کر کل کے قرض حسنہ تک ہر اچھائی کے کام میں صف اول میں ہوتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت میں خود کو وقف کیا ہوا ہے ۔ سماجی خدمت گاروں میں ان کا بڑا مقام ہے۔
بطور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ و انفلو نسر ۔
ایک بات غور طلب ہے کہ وہ صحافی تو نہیں مگر کئی صحافیوں سے بہتر ہیں۔ علاقے کے مسائل اخلاقی و سماجی مسائل کرنے ایشو پہ ڈسکس ۔شخصیت نگاری ۔ نثر نگاری ۔ پہ مکمل عبور رکھتے ہیں۔ وہ کمال کے انفلونسر ہیں جو انتہائی مہارت سے کسی بھی ایشو کو ٹاپ ٹرینڈ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا میں اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔
ڈھیر ساری خوبیوں کے حامل انسان کو میری طرف سے سلیوٹ ہے ۔ ہمارے رول ماڈل ہیں۔ میرے پیارے دوست ہیں۔ دعا گو ہوں کہ مالک کائنات استاد محترم کی زندگی خوشیوں سے بھر دے ۔ Love 💗 u Imran mehdi








