معجزہ صدف ارشاد
تحریر وترتیب محمد زاہد مجید انور
ضلعی صدر اور معروف کالم نگار ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ*
*ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایات پر ڈویژنل انفور سمنٹ آفیسر صدف ارشاد نے جس محنت، ایمانداری اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا ہے وہ بلاشبہ قابلِ ستائش ہے۔ حال ہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مین گیٹ کو تجاوزات سے کلیر کرانے کا عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی کام مشکل نہیں رہتا۔عوامی حلقوں نے اس کارنامے پر صدف ارشاد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون ہمارے شہر کیلئے کسی معجزے سے کم نہیں۔ شہر اور گردونواح کو ماڈل بنانے کے لیے ان کی دن رات کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ ان کے ہر قدم میں خدمتِ خلق کا جذبہ جھلکتا ہے اور یہی وہ خصوصیت ہے جو انہیں دوسرے افسران سے ممتاز کرتی ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے باسیوں کے دل کی آواز یہی ہے کہ صدف ارشاد جیسے افسران دراصل عوام کیلئے روشنی کا چراغ ہیں۔ ان کی موجودگی نہ صرف عوام کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے بلکہ سرکاری اداروں کی نیک نامی کا بھی باعث بنتی ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صدف ارشاد کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ان کے عزم و حوصلے میں مزید برکت ڈالے تاکہ وہ اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کرتی رہیں۔ آمین ثم آمین۔*








