بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبے کا عملی جائزہ؛ ایم ڈی واسا چوہدری کامران رضا کاہلوں کی کاوشیں قابلِ تحسین
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور واسا کی جانب سے شہریوں کو بارش کے پانی کے نکاس کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور مون سون کے دوران ممکنہ مشکلات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل اینڈ سروسز)،ڈاکٹر طارق عثمان مینجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری کامران رضا کاہلوں اور ڈپٹی ایم ڈی سلمان نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فراہم کی گئی بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق اسکیم کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری و مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی، نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، شہری علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کی وجوہات کا جائزہ لینے اور مون سون کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور کا معائنہ کیا۔ افسران نے موقع پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے نظام کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی علاقے میں بارشی پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہے۔عوامی حلقوں نے ایم ڈی واسا چوہدری کامران رضا کاہلوں کی جانب سے بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبوں کی خود نگرانی اور مختلف علاقوں کے مسلسل دوروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہری مسائل کے حل کے لیے افسران کا فیلڈ میں موجود رہنا خوش آئند امر ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صرف دفاتر میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرنے کے بجائے موقع پر جاکر مسائل کا جائزہ لینے سے نہ صرف اصل صورتحال سامنے آتی ہے بلکہ ان کے فوری اور مؤثر حل کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مون سون کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی ایک اہم شہری مسئلہ ہے، جس کے مستقل حل کے لیے جدید منصوبہ بندی، بہتر نکاسی آب کا نظام اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فراہم کی جانے والی اسکیم کو اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شہری آبادی کو مستقبل میں بارشی پانی کے مسائل سے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔شہریوں نے کہا کہ مینجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری کامران رضا کاہلوں کی نگرانی میں بارش کے دوران واسا ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور نکاسی آب کے امور کی مسلسل نگرانی قابلِ تحسین ہے۔ ان کی جانب سے متعلقہ افسران اور عملے کو متحرک رکھنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر توجہ دینے سے شہریوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی ایم ڈی سلمان سمیت واسا اور میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے منصوبوں پر کام کو مزید تیز کیا جائے گا اور شہریوں کو درپیش نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔بلاشبہ شہری سہولیات کی بہتری کسی بھی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر فیلڈ مانیٹرنگ، جدید منصوبہ بندی اور بروقت عملی اقدامات کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہا تو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے پانی کی نکاسی کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ شہری حلقوں نے ایم ڈی واسا چوہدری کامران رضا کاہلوں کی ان کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات ہی ایک فعال اور ذمہ دار انتظامیہ کی پہچان ہیں۔*ان کا پوسٹر بنانا ہے*













