سردار کوڑے خان اسکول کی کامیابی کا تسلسل، میرب اعوان کی شاندار پوزیشن
مظفرگڑھ (سٹارنیوز):تعلیم کی دنیا میں ایک اور روشن باب رقم سردار کوڑے خان پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول کی ہونہار طالبہ میرب اعوان نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1131 نمبر حاصل کیے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔اس نمایاں کامیابی پر عوامی و سماجی شخصیات، تعلیمی حلقوں اور والدین نے پرنسپل معروف ماہرِ تعلیم رانا طاہر بشیر، اساتذہ کرام اور اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی مظفرگڑھ کے تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہےانہوں نے کہا کہ الحمدللہ سردار کوڑے خان ہائیرسیکنڈری اسکول کی محنت، طلبہ کی شاندار تربیت اور معیاری تدریس کے باعث یہ ادارہ ہر سال نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہا ہے، جو کہ نہ صرف ادارے بلکہ پورے ضلع مظفرگڑھ کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔
عثمان خان خٹک ایڈیٹر حالات مظفرگڑھ
#و #و #رقم













