سرگودھا:تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے 2003 سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارشد کو گرفتارکرلیا ہے۔

اشتہاری مجرم کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا