فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر صاحب سے صرف ایک سوال
تحریر ! سید شاکر علی شاہ
تمام پاکستانی صحافی بھائیو تیار ہو جاؤ انڈین میڈیا کو پھر سے جنگ کا جنون پیدا ہو گیا ہے یہ مقابلہ صرف صحافیوں نے ہی لڑنا ہے کیونکہ انڈین ارمی کی کوئی اوقات نہیں پاک فوج کا مقابلہ کرنے کی ،
تقریبا پچھلے پانچ سالوں میں دو بار منہ کی کھا چکے ہیں اس لیے بارڈر اور ہوائی جنگ کو اپ نے بالکل توجہ نہیں دینی ،
انے والے سو سال تک انڈیا جنگ کا سوچ تو سکتا ہے لیکن جنگ کرے گا نہیں اسے ہماری طاقت کا اندازہ ہے انڈین ارمی میں اتنی سکت ہی نہیں لیکن اس کی ایک ارمی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جنگیں لڑتا رہے گا وہ ہے ان کا میڈیا جن کو ذرا سی بھی شرم نہیں اتی جھوٹ بولتے ہوئے وہ بے شرم میڈیا تو کئی بار پاکستان پر انڈیا کا پرچم لہرا چکا ہے یہ تو پاکستانی محب وطن میڈیا نے ان کا جھنڈا اور ڈنڈا ان کی گ۔ ۔۔۔۔ میں دیا ،وہ جھوٹ بولتے گئے اور ہم اسے بے نقاب کرتے رہے اس طرح پوری دنیا کے میڈیا نے پاکستان کے صحافیوں کو حق اور سچ کا علمدار مانا اور صحافیوں کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ہماری نشریات کو اولین ترجیحات پر دکھایا گیا
پاک فوج کی کامیابیوں کو پوری دنیا میں پذیرائی دلوانے میں پاکستانی صحافیوں کا بھرپور کردار ہے اور انشاءاللہ اخری سانس تک ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کا دفاع کرتے رہیں گے
ہماری پاک فوج بارڈروں پر انڈین فوج اور ہم انڈین میڈیا کے کتوں کو پٹا ڈالتے رہے لیکن مفت کی روٹیاں کھانے والے حکمران اپنے گھروں میں بیٹھ کر کھانے پینے کی عیاشیاں کرتے ہیں اور جیت کا کریڈٹ لینے سامنے ا جاتے ہیں پھر صحافیوں کی جنگی خدمات کے بدلے میں کسی ایوارڈ سے نوازنے کی بجائے پیکا ایکٹ تھما دیتے ہیں جو انہوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بنایا ہے تاکہ کوئی صحافی ان کی نالائقیوں اور عوامی مفادات کے تحفظ پر بات نہ کر سکے پنجاب میں صحافیوں کے خلاف سارے کھیل کھیلنے کے بعد اسلام اباد پریس کلب پر حملہ میری اس بات کی مکمل نشاندہی کرتا ہے
میں محترم فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر صاحب سے گزارش کرتا ہوں اب پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ہم پھر تیار ہیں اپ کی طرح ملک کی حفاظت کے لیے جان دینے کے لیے محترم اپ بندوق اور گولی سے اور ہم قلم اور کیمرے سے اس ملک کی جنگ لڑتے ہیں اپ کے بارڈروں کی کارکردگی ہم پوری دنیا تک پہنچاتے ہیں لیکن کیا اس بار بھی جیت کے بعد ہماری خدمات کے بدلے اسلام اباد کلب کی طرح ہمارے گھروں میں گھس کر ہمیں ڈنڈوں سے مارا اور گھسیٹا جائے گا ؟؟؟؟؟؟؟









