معروف ماہرِ تعلیم، کالم نگار اور موٹیویشنل اسپیکر محمد ذیشان بٹ نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں غیر ضروری توسیع کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ہنگامی صورتحال یا معقول وجہ کے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کو یکم ستمبر تک بڑھانا تعلیم اور طلبہ دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
راولپنڈی (پریس ریلیز) معروف ماہرِ تعلیم، کالم نگار اور موٹیویشنل اسپیکر محمد ذیشان بٹ نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں غیر ضروری توسیع کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ہنگامی صورتحال یا معقول وجہ کے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کو یکم ستمبر تک بڑھانا تعلیم اور طلبہ دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
محمد ذیشان بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے نہ صرف بچوں کی تعلیمی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی ذہنی نشوونما اور سیکھنے کے عمل کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو سیاسی یا موسمی فیصلوں کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ ہمارے بچوں کا وقت قیمتی ہے اور اس کا ضیاع دراصل ان کے مستقبل کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیمی عمل کو ہر حال میں جاری رکھنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائے اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے جو طلبہ کے تعلیمی نقصان کا باعث بنیں۔
“تعلیم کو ترجیح دیجیے، چھٹیوں کو نہیں!” محمد ذیشان بٹ نے دو ٹوک انداز میں کہا۔













