تاندلیانوالہ (نمائندہ سٹارنیوز)رشتہ کے تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل اور سالے کو شدد زخمی کر دیا،ملزم فرار -تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ تھانہ کر کے نواحی گاؤں چک 592گ ب کے رہائشی بشیر ولد پہلوان نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنی سگی بیٹی 30سالہ بنیش بی بی فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ سالے ماسٹر اسلم کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سےفرار ہو گیا پولیس کے مطابق ملزم بشیر اپنی بیٹی کا رشتہ بھتیجے کیساتھ کرنا چاہتا تھا جبکہ مقتولہ کا ماموں اسلم اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگ رہا تھا اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئےٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور زخمی کو 1122 ریسکیو کیا ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔ شہباز احمد وکی













