اٹھارہ ہزاری (جوادوسیم۔۔۔سٹارنیوز) روڈو سلطان ٹاون تو بن گیا, سہولیات ٹاون کی۔نہ۔مل سکیں ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، سیوریج کا نظام بھی ناقص ، تفصیلات کے مطابق روڈوسطان کو ٹاون کا درجہ ملے آٹھ ماہ ہوچکے ہیں لیکن عملہ تعینات نہ ھو سکا اضافی چارج اٹھارہ ہزاری کے سی او کے پاس ھونے کی وجہ سے روڈو سلطان میں میونسپل کمیٹی کے آفسران کی عدم توجہی کے سبب گلیوں اور بازاروں میں گٹروں کا گندا اور بدبودار پانی اور گندگی کے ڈھیر جمع ہے جس سے خواتین سمیت بچے اور بڑوں کو مشکلات کا سامنا ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے آفسران کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ہمارے علاقہ میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے کئ گلیوں میں پانی جمع ھو جاتا جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں بچے بڑے خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے روڈو سلطان میں نہ آنے کی قسم اٹھا رکھی ہے جبکہ تاجروں کا کہنا تھا کہ سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ خواتین بازاروں میں کھڑے پانی کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکلتی ہیں عوامی سماجی حلقوں اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو سے مطالبہ کیا ہے میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے آفسران کی نااہلی اور غفلت پر سختی سے نوٹس لیں












